حمزہ شہباز کا سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

192

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قصور واروں کو سزا نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سانحہ مری پر سیاست کر رہے ہیں۔