گزشتہ سال چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا

147

بیجنگ(اے پی پی) چین کی وزارتِ تجارت کی طرف سیجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تعاون میں بتدریج ترقی ہوئی ہے۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 145.19 بلین امریکی ڈالر رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے اور چین کی دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ چینی ریڈیو کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال نافذ العمل ہونے والا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ، چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو نئی تحریک دے گا۔ عالمی معیشت کے پس منظر میں یہ کامیابی آسان نہیں تھی اور ابھی بھی مکمل بحالی باقی ہے۔سال بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو چوئے ٹنگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈسے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی اور یہاں کی جانے والی غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری 20.3 بلین امریکی ڈالرتھی ۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 14.1 فیصد زیادہ ہے اور اس نے ان ممالک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔