اسلام آباد‘ لاہور (صباح نیوز‘ اے پی پی) جسٹس عائشہ ملک عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جج بن گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دے دی ہے، جس کا وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب پیر کو عدالت عظمیٰ میں ہوگی، چیف جسٹس گلزار احمد حلف لیں گے۔ علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی عدالت عظمیٰ بطور جج تعیناتی پر گزشتہ روز عدالت عالیہ لاہور میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی سمیت دیگر جج نے شرکت کی، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس عائشہ اے ملک کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔