سوئی گیس صارفین کو اقساط کی سہولت فوری طور بحال کی جائے، فیصل آباد کا مطالبہ

422

فیصل آباد:  جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،میاںطاہرایوب،انجینئرعظیم رندھاوانے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کے صارفین کو اقساط کی سہولت فوری طور بحال کی جائے اور ڈس کنکشن سٹاف کو ہدائت کی جائے کم از کم پہلی عدم ادائیگی پر صارفین کے میٹر نہ اتارے جائیں، ڈس کنکشن فیس کے نام پر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔محکمہ میں بیٹھے ہوئے کمیشن مافیا نے ہر سطح پر کمیشن اور کرپشن کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیںکیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ چوری کے کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیئے جاتے ہیں جو اپنے گھریلو بل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں،محکمہ گیس کو اربوں کی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیںاور نہ ہی کوئی اہلکار ان کے خلاف زبان کھولنے کے لیے تیا ر ہے،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دے کر پاک صاف ہوجاتا ہے مگر غریب گھریلو صارفین پر دبائو بڑھا کر انہیں تنگ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوراملک کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے معاشرہ ظلم اور ناانصافی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔