اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ 5شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ کچھ واقعات ایسے ہوئے جس کا ردعمل متوقع تھا، دہشت گرد ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، ٹی ٹی پی کے کچھ لوگ مارے گئے ہیں جس کا ردعملہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،لاہور، پشاور، کراچی اور اسلام آباد میں ریڈ الرٹ تھا،ان شہروں میں سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔شیخ رشید کے بقول اس قسم کے واقعات اب ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کرنے ہیں لیکن ان کو انجام کو پہنچائیں گے۔