فیصل آباد میں ادویات کی سپلائی محدود، میڈیکل اسٹور مالکان نے قیمتیں بڑھا دیں

319

مکوآنہ:فیصل آباد اور گردونواح میں دوا ساز کمپنیوں نے مختلف ادویات کی سپلائی محدود کر دی جس کا فائدہ اٹھا کر میڈیکل سٹور مالکان نے نایاب ادویات کی قیمتوں میں بیس فیصد تک خود ساختہ اضافہ کر دیا، مہنگی ادویات خریدنا مریضوں کے لواحقین کیلئے مشکل ہو گیا۔

فیصل آباد اور گردونواح  میں زندگی بچانے والی پچاسی ادویات کی سپلائی محدود کر دی گئی، لواحقین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیسن مارکیٹ میں شوگر، بلڈ پریشر، اومی کرون کی ادویات میں مسلسل ا ضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہومیوپیتھک ادویات کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں جس کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا موقف ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ زیادتی ہے تاہم میڈیا اور مریضوں کے لواحقین نشاندہی کریں تو کاروائی ضرور کریں گے۔

مارکیٹ میں سرجیکل آلات نایاب کر کے قیمتوں میں تیس سے چالیس فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے آپریشن کے حوالے سے مشکلات بڑھنے پر لواحقین کی اکثریت ذہنی اذیت کا شکار ہے۔