کراچی: پولیس مقابلے چار ملزمان گرفتار

367

کراچی :  پولیس مقابلوں میں چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع ویسٹ سرجانی لیاری سیکڑ 51 میں پولیس مقابلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔ زخمی ملزمان کو علاج کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس دوران دو ملزمان اندھیرے میں فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیئے علاقے میں مزید نفری طلب کی گئی۔

سہراب گوٹھ فائر اسٹیشن کے قریب پولیس مقابلے میں محمد قادر نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈیفنس فیز 1 ڈیفنس گارڈن اپارمنٹ کے گھر سے 7 روز پرانی خاتون کی لاش ملی، جن کی شناخت 70 سالہ بانو صدیق کے نام سے ہوئی، میت کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔لانڈھی منزل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔