اومان (جسارت نیوز)عمان میں لیجنڈز لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے،لیگ کا آغاز آج سے ہوگا۔اومان میں ہونے والی لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی لیگ میں 3 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دنیائے کرکٹ کے سابق اسٹار کھلاڑ ی ایکشن میں دکھائی دیں گے، ٹیموں میں ایشیا لائنز، انڈیا مہاراجا اور ورلڈ جائنٹس شامل ہیں، ہر ٹیم میں 16، 16کرکٹرز ہوں گے ۔ ایشیا لائنز میں پاکستان کے8کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں ان میں شاہد آفریدی، یونس خان ودیگر شامل ہیں۔