سندھ کالجز گیمز،والی بال کاٹائٹل عثمانیہ ڈگری کالج نے جیت لیا

309

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چوتھے سندھ کالجز گیمز کے حوالے سے ضلع وسطیٰ کے گرلز والی بال کا ایونٹ سرسید گرلز ڈگری کالج ناظم آباد میں منعقدہ ہوا جس کا افتتاح ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی ریجن پروفیسر حافظ عبدالباری ایندھر نے کیا تھا، ایونٹ میں 7 کالجز نے رجسٹریشن کروائی، سیمی فائنل مقابلوں میں ایچ آئی عثمانیہ گرلز ڈگری کالج ناظم آباد نے میزبان سرسید گرلز کالج اور نارتھ ناظم آباد بلاک ایک کالج نے گورنمنٹ کالج فار ویمین کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، فائنل انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا، بیسٹ آف فائیو میں چمپئن ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کو پہلے سیٹ میں 28-26 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے سیٹ میں 25-23 سے کامیابی حاصل کی، چمپئن ٹیم نے تیسرا سیٹ 25-17 سے جیت کر 2-1 کی برتری حاصل کرلی میچ کے فیصلہ کن سیٹ میں ایچ آئی عثمانیہ کالج نے 25-9 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔