سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرمیں محکمہ کسٹم انیٹلی جنس کی جانب سے لاکہوں روپے کی اسمگل شدہ اشیا ممنوعہ ادویات و دیگر سامان نذر آتش کر دیا گیا، تلف کی گئی اشیا و سامان اندرون سندھ کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی تھیں۔ سکھر میں محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی ممنوعہ اور مضرصحت اشیا اور اسمگل شدہ سامان جس میں27 ہزار031 کلو گرام چھالیہ، 7133سگریٹ کے پیکٹس ،20ہزار830 کلو گرام اجینو موتو5561 پیکٹس گٹکا و نسوار 4ہزار کلوگرام پان کا کتھا ،920 کلو گرام شیشہ فیلور،اور 196کریم کریٹس نذر آتش کیے گئے جس کی نگرانی مجسٹریٹ عبداللطیف نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جمشید علی تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد لاڑک نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ یہ اشیا سال 2021ء کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا تھا، جس کی مالیت 65.911 ملین روپے۔ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹم انٹیلی جنس اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دریں اثنا ورلڈ کسٹم ڈے کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے افسران کو شیلڈز دی گئیں تقریب میں رینجرز ،پولیس ،کسٹم ،بلدیہ سمیت دیگر محکموں کے افسران ،سکھر چیمبر کے رکن عامر فاروقی سمیت تاجروں ،معززین شہر اور صحافیوں نے شرکت کی۔