سکھر (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹم سکھر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 19 جنوری 2022ء کی صبح 11 بجے دن بروز کسٹم آفس سکھر راہوجا ولیج نزد لیو بسکٹ فیکٹری سائٹ ایریا سکھر میں ضبط شدہ غیر قانونی ، مضر صحت ، خارج المعیاداشیا تلف کی جائیں گی ۔اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر متعلقہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود ہوں گے۔