رضا ربانی کا قومی سکیورٹی پالیسی ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ

166

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے قومی سیکورٹی پالیسی کو ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو مشاورت میں شامل نہ کیا جائے اس وقت تک جامع پالیسی مرتب نہیں کی جاسکتی ہے۔منگل کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ پاکستان میں پارلیمانی طرز حکومت قائم ہے مگر حال ہی میں نیشنل سیکورٹی پالیسی میں پارلیمان سمیت صوبوں کو نظر انداز کیا گیااور ایک کمیٹی نے پالیسی کو منظور کرکے کابینہ کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے وزیر اعظم کو پارلیمان میں نکات پیش کرنے چاہیے تھے مگر ایسا نہیں ہوا اور آج دن تک یہ پالیسی پارلیمان میں پیش نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک پارلیمان اور صوبوں سمیت سول سوسائٹی کی سفارشات اس پالیسی میں شامل نہیں ہونگے اس وقت تک اس کو قبول نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشل سیکورٹی پالیسی کو ایوان میں پیش کیا جائے جس پر قائد ایوان ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے نیشنل سیکورٹی پالیسی نہیں بنائی ہے یہ موجود ہ حکومت کا اعزاز ہے ۔