ہیڈ کانسٹیبل منور پر فائرنگ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں دہشت گردی ہے، شیخ رشید احمد 

382
آسٹریلوی ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی ہے، وزیر داخلہ
Karachi: Federal Minister for Interior, Sheikh Rashid Ahmed addressing a press conference. April 11, 2021 NNI Photo

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے،یہ چوری یاڈکیتی کا واقعہ نہیں ہے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی کمپنی کے پاس دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے ۔ ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے۔ یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں ہے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ ہمیں یہ ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں۔ دونوں ملزموں تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے۔