مریم نواز کی باتوں پر اب بچے بھی ہنستے ہیں، فواد چوہدری

350

اسلام اآباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتوں پر اب ان کے بچے بھی ہنستے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کابل سینیٹ سے بھی جلد پاس کروا لیں گے،چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم الیکٹورل ریفارمز، چیئرمین نیب کی تقرری اور عدلیہ ترامیم پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کی لیڈر شپ اصلاحات سے زیادہ احتجاجوں پر یقین رکھتی ہے، چار سال انہوں نے احتجاجوں میں گذار لئے ہیں، آئندہ وہ ایسے ہی چلنا چاہتے ہیں، مریم نواز کی باتوں پر اب ان کے بچے بھی ہنستے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے مزید کہاکہ میڈیا اداروں کی آمدن کے حوالے سے اعداد و شمار غلط ہیں تو میڈیا مالکان اپنے اکاﺅنٹس اوپن کر دیں،میڈیا ورکرز بھی دیکھیں کہ ان کے اداروں کی آمدن اور اخراجات کیا ہیں، وفاقی کابینہ کو اومیکرون کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، اومی کرون کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔