سانحہ مری :جماعت اسلامی کی درخواست پر متعلقہ ادارے کل طلب

305

مری(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما محمد سفیان عباسی نے مری میں حالیہ بر فباری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پنجاب حکو مت اور لوکل انتظامیہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں معروف قانون دان اور مری بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جلیل اختر عباسی اور دیگر وکلا کے ذریعے پٹیشن دائر کر دی جس کی پہلی سماعت جسٹس چودھری عبد العزیز کی عدالت میں ہو ئی۔عدالت نے محمد سفیان عباسی کے وکلا کو سننے کے بعد 19جنوری کو متعلقہ اداروں کو طلب کر لیا ہے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مر ی غلام احمد عباسی، صدر الخد مت فاونڈیشن مری عطالرحمن عباسی ، سجاد الحسن عباسی، ثا قب سراج عباسی اور دیگر بھی موجو د تھے۔بعد ازاں محمد سفیان عباسی نے اپنے وکلا کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے مطالبہ کیاکہ و زیر اعلی ٰ پنجاب فوری طور پر مستعفی ہوں اور اس واقعے کی انکوائری کے بجائے جو ڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے اور مری میں متعلقہ اداروں کے ذمے دار افرد کے خلاف مجر مانہ غفلت بر تنے پرایف آئی آردرج کی جا ئے جبکہ سانحہ مر ی میں جاں بحق افراد کے لو احقین کے لیے اعلان کردہ امداد ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، جاں بحق ہو نے والے ہر فرد کے لیے کم ازکم 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا جا ئے، ہم عدالت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ حکومتی اداروں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، واپڈا سمیت دیگر سے بیان حلفی لیں کہ وہ آئندہ اس قسم کے سانحات سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مر ی کی شفاف انکوائری کرائی جا ئے اور غفلت کے مر تکب اداروں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے، سیاحوں کے ساتھ زیاتی یا زیادہ رقم وصول کر نے والے ہو ٹل اور دیگر مافیاز کی گر فت ضرور کی جا ئے مگر اس کی آڑ میں پورے مر ی کے لوگوں کونشانہ بنانااور بد نام کرنا مناسب نہیں،اگر انتظامیہ اپنا کام کرتی تو اس طر ح کا سانحہ جنم نہ لیتا ۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھر بوں روپے کا بجٹ رکھنے والے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نام کی کو ئی چیز اس حادثے کے موقع پر عوام کو نظر نہیں آئی۔