پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کی ٹرانسفر کے بعد اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں، اب عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کی بیورو کریسی کی بہت ٹرانسفر ہوگئی، اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے، عمران نیازی کی حکومت نہ ہوتی تو معصوم 23 اموات بھی نہ ہوتیں۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سانحہ مری کے بارے میں شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، سیاسی یتیم کا مری شہدا کی توہین پر مبنی بیان افسوسناک ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک عمرانی ترجمان نے کہا ہے کہ وہ سْپرعدالت ہیں جو ڈیل دینے کی قوت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آج بھی چاچا رحمتے کے انصافی زمانے کے خوابوں کے اسیر ہیں، ان خوابوں کی تعبیر انصاف نہیں تحریک انصاف کا انتقام ہے۔