عالمی برادری علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کےاہم کردار کو تسلیم کرے، چینی اسکالر 

392

 چینی اسکالر پروفیسرچنگ شی چونگ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے اور سماجی و اقتصادی تباہی سے بچنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری  علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرے، پاکستان مضبوطی سے  افغان عوام  کے ساتھ کھڑا ہے، ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کررہاہے،پاکستان نے مختلف بین الاقوامی مواقع پر افغانستان کے لیے انسانی امداد کی ضرورت کو   اجاگر کیا ہے،عالمی برادر  افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کے خیالات کو سنجیدگی سے سنے اور اپنائے،علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے۔ گوادر  پر کے مطابق  چینی اسکالر پروفیسرچنگ شی چونگ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغان مسئلے پر پاکستان کا اہم کردار بنیادی طور پر درج ذیل پہلوؤں سے ظاہر ہوتا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کررہاہے۔ اپنی کووڈ سے متاثرہ معیشت اور قدرتی آفات کے باوجود پاکستان نے 246,144 نئے افغان مہاجرین کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے علاوہ افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی انسانی امداد کا اعلان کیا جس میں کھانے پینے کی اشیاء، ہنگامی طبی سامان، سردی سے بچنے کیلئے پناہ گاہیں اور دیگر سامان شامل ہیں۔ یہ ملک پہلے ہی تین ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔گوادر  پرو  کے مطابق دوسرا، پاکستان فوری طور پر بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے سرگرمی میں حصہ لے۔ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کا بروقت آغاز کیا، جس نے افغانستان میں انسانی بحران کی سنگینی کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی سمجھ کو گہرا کیا اور عالمی برادری کا اتفاق رائے حاصل کیا۔ افغانستان کی سماجی و اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی رہنماؤں نے مختلف بین الاقوامی مواقع پر افغانستان کے لیے انسانی امداد کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ہے، اور پاکستان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔