عہدِ کورونا کی کارستانی: غریب مرتے رہے،دنیاکے 10امیرترین افراد کی دولت دُگنی

370

کوروناکے گزشتہ دو سال کے دوران دنیاکے  10امیرترین افراد کی دولت دُگنی ہوگئی۔

دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی کنفیڈریشن اوکسفیم کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 تک امیر ترین افراد کی دولت 7کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15کھرب ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس دوران دنیا بھر میں عدم مساوات کے باعث نا صرف غربت بڑھی بلکہ ہر چار سیکنڈ میں ایک موت بھی واقع ہوئی۔