راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے لانگ مارچ کرلے کچھ نہیں ہوگا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی کے ساتھ کوئی ڈیل، کوئی ڈھیل نہیں ہو رہی، اپوزیشن 2 کی جگہ 3 لانگ مارچ کرلے کچھ نہیں ہوگا، ساڑھے 3 سال ہوگئے نہ ہم آپ کا کچھ بگاڑ سکے نہ آپ ہمارا کچھ بگاڑ سکے، آپ صرف تقریر کرسکتے ہیں وہ کرلیں،ناکامی آپ کا مقدر ہے، فون کالز آنے کی باتیں وہ سیاستدان کر رہے ہیں جو خود چھانگا مانگا کی سیاست کی پیداوار ہیں ، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کرکے دیکھ لیں، فنانس بل کی منظوری کے موقع پر ان کے 12 سے 13 لوگ کم تھے تو عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کے 26 لوگ کم ہوں گے، عمران خان 5 سال پورے کرے گا ،واقعے کے روز میں مری نا جاتا تو 23 کے بجائے 40 اموات ہوتیں،ایک بار پھر کہتا ہوں کہ چاروں شریف ملکی سیاست سے مائنس ہیں۔