لاڑکانہ: 6 بچوں کی ماں نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کر لی

279

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل میروخان کے نواحی گاؤں علی آباد میں 6 بچوں کی والدہ خاتون ضمیران جانوری نے مبینہ طور پر شوہر سے ناراض ہوکر چوہا مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں خاتون دم توڑگئی، اس موقع پر مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کی والدہ نے بتایا کہ ضمیران نے اپنے شوہر اللہ ڈنو جانوری سے ناراض ہوکر گھر میں چوہا مار دوا پی کر خودکشی کی ، دوسری جانب مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔