لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) نیو بس اسٹینڈ کے قریب گاؤں نور محمد کھوسو میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے 10 سالہ بچے معظم ولد روشن کھوسو کو شدید زخمی کردیا، بچے کی چیخ و پکار پر والدین نے پہنچ کر بچے کو کتے سے چھڑواکر چانڈکا اسپتال میں اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا جہاں بچے کو ویکسین اور علاج فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔