پشاور‘ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

2138

 صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ تمام بچے صحت یاب ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمام بچے صحتیاب ہیں۔ خاتون کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند سے ہے۔گزشتہ سال جون میں راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔سال 2021 کے ماہ مئی میں بھی پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔