راولپنڈی (نمائندہ جسارت) سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی گئی، اس سلسلے میں راولپنڈی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق شہر میں روزانہ صرف 8 ہزار گاڑیاں داخل ہوسکیں گی۔ شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان داخلہ ممنوع ہوگا۔گاڑیوں کی پابندی سے فوج، مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو استثنا ہوگا۔ حد سے زیادہ گاڑیوں کو روکنے کی ذمے داری چیف ٹریفک آفیسر مری کی ہوگی۔