سڈنی)جسارت نیوز(ٹاپ سیڈ اسلان کراتسیف نے جیت کا سلسلہ برقرار کھتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں انہوں نے اینڈی مرے کو ہرایا۔ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ روس کے اسلان کراتسیف نے برطانیہ کے اینڈی مرے کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کراتسیف کی جیت کا اسکور 3۔6 اور 3۔6 رہا۔ واضح رہے کہ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔