ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) ایم پی اے پی ایس 78 گھوڑاباری علی حسن زرداری کی کوششوں سے تعلقہ اسپتال گھوڑاباری منظور ہوگئی، تعلقہ اسپتال گھوڑاباری قائم ہونے سے گھوڑاباری، گاڑہو، کیٹی بندر کی عوام کو معیاری صحت کی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ یاد رہے ٹھٹھہ کی وسیع کوہستانی پٹی میں معیاری اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش تھیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقے کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کی کوششوں سے تعلقہ اسپتال منظور ہوگیا ، اس سلسلے میں ترجمان محسن ہائوس نے بتایا کہ ساحلی پٹی کی غریب عوام کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں یا بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھا ان کے لیے قریبی علاقے میں اسپتال قائم ہونے سے ان کو سرکاری سطح پر معیاری صحت کی سہولیات میسر ہو سکیں گی۔