پی پی ڈی سی ریفرنس، شہباز شریف کی بیٹی داماد کے شریک ملزمان بری

262

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی میں خورد برد کے ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے 5 شریک ملزمان کو بری کردیا۔ ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے پی پی ڈی سی خورد برد کیس میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم رانا محمد عثمان خان، فرہاد اکرام، ثمینہ اکرام، احسن اکرام اور عمر شمشاد کو بری کیا۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔ملزمان پر ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی سمیت دیگر محکموں میں خورد برد کا الزام تھا۔