مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

459

راولپنڈی: مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے کر لئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ مری کے بعد انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لئے نئے قوانین متعارف کرادیئے ہیں، جس کے تحت اب ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی، اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تاہم براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مری جانے والوں کی انٹری کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے گا، جہاں سیاحوں کے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کیے جائیں گے، سیاحوں کے داخلے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے، داخلی شاہراہوں کے اہلکار ملکہ کوہسار انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔