لاہور: ٹک ٹاک کا جنون سکیورٹی گارڈ کی جان نگل گیا

677

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ سندر میں ٹک ٹاک کے جنون نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی ،ٹک ٹاک بناتے 

ہوئے سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ25 سالہ حسین احمد اور اسامہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے تھے ،گزشتہ روزدونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے،اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا ہواتھا اورویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پر گولی چل گئی جس سے حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس نے اسامہ کو حراست میں لے کر اس کا پستول بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔