پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، حمزہ شہباز 

431

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے،لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے، مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ یں گے،اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے، عمران نیازی اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو اوربنی گالاکی پہاڑی سے نیچے اترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا تماشہ لگا۔ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس نااہلی اور نالائقی کا کیا بندوبست کیا جائے، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ان کے حواری سوال اٹھا رہے تھے، ان کے حواری بھی جان گئے عوام میں کس منہ سے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگاتے تھے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے عمران نیازی کو سرٹیفائیڈ چورقرار دیا، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے، عمران نیازی اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو،بنی گالاکی پہاڑی سے نیچے اترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ یں گے،حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلا س میں کیا تماشہ لگا، سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، عمران نیازی اب اللہ کی پکڑ میں ہیں۔انہو ںنے کہا کہ ہم محاسبہ کریں گے، یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل اور ملک کی سالمیت کا سوال ہے،یہ ملک ڈوب رہا ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، کرپشن ملک میں انتہا پر ہے، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ایوان وزیراعلیٰ میں ریٹ طے کر کے افسروں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں، آج جیسے حالات 74 سال میں کبھی نہیں ہوئے،22 کروڑ عوام بنی گالا میں نہیں رہ سکتے اور نہ ان کی اے ٹی ایم پر پل سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے، نئے پاکستان کو جھوٹا خواب اس ڈگڈگی بجانے والے نے دکھایا۔سیاسی جماعتوں سے مل کر ایوان میں تبدیلی لے کر آئیں گے، اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔