اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے ، منی بجٹ مسلط کرنےوالا کرپٹ مافیا قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔ جمعہ کو فواد چودھری کے شعری تبصرے کا مرحوم شاعر راحت اندوری کے شعر میں جواب میں کہا ہے کہ جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو، سرکاری اعلان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی کے حوالے کرنے والوں کے چہرے
پہچان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے چہرے نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر دیں گے۔ ایک جھوٹے چہرے نے کہاتھا کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔