سکھر(نمائندہ جسارت) نیب کی کارروائی ،فوڈ سپروائزر گرفتار ،عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ،نیب سکھر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک میں گندم کی خوردبرد کے ریفرنس کے ایک ملزم فوڈ سپروائزر نثار سوڈھڑ کو گرفتار کرلیاہے، نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتاری کے بعد سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم پر 2015 سے 2018 تک 15 کروڑ روپے سے زائد کی گندم خورد برد کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ملزم ایک عرصے سے فرار تھا۔