بیجنگ (اے پی پی) چین میں جی 5 فونز کی ترسیل سال بہ سال 635 فیصد بڑھ کر 2021 میں 266 ملین یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت تحقیقی ادارے نے کہا ہے کہ فون کی گرتی ہوئی قیمت نے 5جی کی مقبولیت میں تیزی کو فروغ دیا ہے، کیونکہ 5 جی موبائل فونز کی قیمت 1ہزار یوآن (تقریبا 157.04 امریکی ڈالر) سے کم ہو گئی ہے۔