ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار ہو گیا ہے ، کورونا وائرس کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔کوویڈ کی سفری پابندیوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات سے دوچار ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو دورے سے واپسی پر آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ کرانا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اگر کیسز نہ بڑھتے تو آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کی پابندی ختم ہوجانا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے اور اب بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورے سے واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ تاحال نہیں کرائی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 24جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہونا ہے تین ون ڈے میچز 30 جنوری، 2 اور 5 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 8 فروری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔