پشاور: پشاور سمیت ملک کے چالیس بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کا اطلاق کل سے کردیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے چھ بڑے شہروں سمیت ملک کے چالیس بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کے والے سے سروے کاکام مکمل کر لیا گیا ہے پشاور کینٹ، ارباب روڈ، صدر روڈ، شامی روڈ پر رہائشی اور کمرشل ریٹس میں جزوی طور پر کمی کر دی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر اضافہ کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیموںنے پشاور ، ابیٹ آباد ،مردان ،کوہاٹ سمیت صوبے کے چھ بڑے شہروں کے تمام علاقوں کے پراپرٹی ریٹس کاتعین کر کے رپورٹس مرتب کر لی ہے۔ نئے ریٹس کی رپورٹ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی گئی ہے ایف بی آر نے اس سے قبل یکم دسمبر کو پشاور سمیت ملک کے چالیس بڑے شہروں کے لئے نئے پراپرٹی ریٹس جاری کئے تھے۔
جس پرتحفظات کااظہار کرنے کے بعد نئے پراپرٹی ویلوایشن ریٹ کا اطلاق سولہ جنوری تک موخر کر دیا گیاتھا اور پندرہ جنوری سے دوبارہ نافذ العمل کر دیا جائے گا۔ پشاور سٹی میں جی ٹی روڈ، اشرف روڈ، سکندر پورہ، گلبہار، زریاب کالونی، رنگ روڈ سمیت دیگر پوش علاقوں، حیات آباد تمام سیکٹرز، ٹائو ن کے تمام پوش علاقوں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے حوالے سے نئے ریٹس مقرر کردیئے ہیں اور سابق ریٹس میں بعض پر نظر ثانی کردی گئی ہیں۔