ایران میں سیکڑوں اساتذہ کا تنخواہوں کے نئے اسکیلوں کےخلاف احتجاج

376

ایران بھر کے شہروں میں سیکڑوں اساتذہ نے اپنی تن خواہوں اور پنشنوں میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے اورکہاہے کہ ان کی تن خواہوں میں افراط زر کی ہوشربا شرح کے مقابلے میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ کیسپیئن کے ساحل پر واقع صوبہ گیلان میں قریبا 150 اساتذہ نے اشت شہر میں مارچ کیا جبکہ لہیجان میں احتجاجی ریلی میں صرف 70 اساتذہ شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگرخردبردمیں کمی کی جاتی ہے تو ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے اورہم نے صرف وعدے سنے ہیں، ہمیں انصاف نظر نہیں آیا۔وہ ایسے ہی الفاظ پر مبنی نعرے بازی کررہے تھے۔ایران کے تیسرے سب سے بڑے شہراصفہان میں 300 کے قریب اساتذہ نے مظاہرہ کیا۔جنوب مغرب میں واقع صوبہ چہارمحل بختیاری میں بھی اساتذہ نے احتجاجی ریلی نکالی۔