دادو کینال کے درختوں کی کٹائی پر جانی مالی نقصان کی دھمکیاں

254

 

دادو(نمائندہ جسارت) دادو کینال کے درختوں کی کٹائی پر جانی مالی نقصان دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن عہدیداران کی پریس کانفرنس عبدالحکیم سولنگی، منظور علی ابڑو، عامر بروہی،فاروق کلہوڑو اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عنایت پہنور نامی شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دادو کینال کے آرڈی 632 کینال کے دائیں طرف کھڑے ہوئے قدیمی درختوں کی کٹائی کروائی درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لیے بیلدار چھٹل سیال روکنے کی کوشش کی تو اسے جانی مالی نقصان دینے کی دھمکیاں دی گئیں اور درخت کاٹ کر دادو سیال موری کے قریب شفیع محمد آرائیں کی مشین پر رکھ دیے جس کے بعد بیلدار چھٹل سیال نے حدود کے داروغے اور انجینئر کواطلاع دی کہ درختوں کی کٹائی کی گئی ہے جبکہ سب انجینئر ایس ڈی او بھان نے اے سیکشن پولیس تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروانے کے لیے خط دیا جس کے بعد ایس ایس پی دادو، ڈی ایس پی آفس میں خط جمع کروایا ، خط جمع کروانے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نا مقدمہ درج کرنے کے یلے تیار ہے جبکہ لکڑی کٹائی کے کارخانے میں پڑے درخت ریکور نہیں کیے جا رہے۔ پولیس کی جانب سے کارروائی نا کرنے کی وجہ سے عنایت پنہور اور دیگر ملزمان بیلدار کو جانی مالی نقصان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سندھ ایریگیشن متحدہ فیڈریشن کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی دادو نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکہ کاروائی کی جائے اور ایریگیشن ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر ایس ایس پی دادو نے نوٹس نہیں لیا تو ایس ایس پی چوک پر احتجاج دھرنا دیا جائے گا ۔