واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جنوبی کوریا کی حکومت کو ایرانی کمپنی کی رقم لوٹانے کی اجازت دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 2010ء کے ایک تنازع کے تصفیے کے سلسلے میں ایک ایرانی کمپنی کو کروڑوں ڈالر کی رقم بطور زر تلافی ادا کیے جائیں گے۔ یہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کڑی پابندیوں میں چھوٹ کا انوکھا فیصلہ ہے۔ جنوبی کوریا کے مطابق اسے امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے مخصوص اجازت نامہ موصول ہوا ہے۔