جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری

139

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔ صدرمملکت نے تعیناتی کی منظوری آرٹیکل 175A کے تحت دی ہے‘ موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال 2فروری کو ملک کے سب سے بڑے منصف اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ وہ پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس ہوں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سینئر ترین جج بن جائیں گے۔