لاہور: پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ٹوئٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں صوبائی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا۔
حسان خاور نے کہا کہ سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ pic.twitter.com/IEGCfuWUGR
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 14, 2022