چین اور شام کے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

191

دمشق: شام میں چین کے سفیر فینگ بیائو اور شام کی منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون ایجنسی کے ڈائریکٹر فادی خلیل نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ اور 21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے”۔یوں شام “دی بیلٹ اینڈ روڈ” فیملی کا نیا رکن بن گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق فادی خلیل نے کہا کہ وحشیانہ جنگ اور امریکہ کی سخت یکطرفہ پابندیوں نے شامی عوام پرسنگین تباہی مسلط کی ہے، ایک طویل عرصے سے چینی حکومت شام کو انسانی امداد  فراہم کرتی چلی آ رہی ہے، جس نے شامی عوام کی تکالیف کو  دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شام قدیم زمانے سے شاہراہ ریشم کا ایک اہم ملک رہا ہے۔

“دی بیلٹ اینڈ روڈ” مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے شام کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے ذریعے چین اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔