کوئٹہ : حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

253

بلوچستان : حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں‘ جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں‘ علاج معالجہ کیلئے عوام کا ہسپتالوں میں رش دیکھنے میں آیا ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وائے ڈی اے نے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بحال اور ٹراما سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے گرفتار ڈاکٹرزکو بھی رہا کردیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف رہائی کے بعدکوئٹہ سول اسپتال پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روزکوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے پر احتجاج کرنے والے 6 ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا تھاجبکہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے ہڑتال پر تھے۔