مدارس اور مساجد کی تحفظ قوم کا فریضہ ہے،جے یوآئی 

337

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے رہنماوں رکن صوبائی جنرل کونسل جمعیت علما اسلام بلوچستان مولاناعلی زر سارنگزئی مولانافتح محمد مولانا آمان آللہ حافظ نزیراحمد مولانامفتی محمداشرف نےمشترکہ بیان میں کہا کہ مدارس اور مساجد کی تحفظ قوم کا فریضہ ہے مدارس میں علما کرام قوم کے بچوں کو اچھا اوربہترمستقبل دے رہے ہیں اور قرآنی اورنبوی  علوم سے روشناس کروایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک قیامت تک پڑھنے والے عظیم الشان کتاب ہے  قرآن پاک دوجہا نوں کی کامیابی کی ضامن کتاب ہے آخرت میں قرآن پاک سے  بڑھ کر کوئی سفارش کرنے والے نہیں ہوگا امت مسلمہ قرآن پاک وسنت رسول اللہ علیہ و سلم کی رسی کو مضبوطی سے تھام لی، قرآن پاک اور سنت رسول اللہ علیہ و سلم  سے روگردانی کی باعث آج امت مسلمہ مختلف مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں ان کامزید کہنا تھاکہ علماءکرام اور دینی مدارس کے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں،عوام کو چاہئے کہ علما کا ساتھ دے کر علما  کرام اور مدارس کے ساتھ بھر پور تعاون کرے اور مدارس اور مساجد کی تحفظ اور بقا کے لئے صف اول کا کردار ادا کرے۔