پشاور: تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے اندرون شہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ و مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق شہر کے متصل علاقہ گڑھی قمر دین سے ہے جو نواحی علاقوں میں بھی مخصوص گاہک کوشراب سپلائی میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے پچاس بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد توقع ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم شیر خان ولد عاشق نبی کا تعلق شہر کے متصل علاقہ گڑھی قمر دین سے ہے جو نواحی علاقوں میں بھی مخصوص گاہک کو شراب سپلائی میں ملوث ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 50 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔