پارلیمانی پارٹی اجلاس: پرویز خٹک وزیر اعظم کے خلاف پھٹ پڑے

528

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم پر برس پڑے، پرویز خٹک نےعمران خان کو قومی اسمبلی میں آئندہ ووٹ نہ دینے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی کہانی سامنے آگئی، وفاقی وزیر دفاع اور وزیر اعظم کے درمیان تلخ کلامی کے دوران وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بولنے کی کوشش کی تو پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ سے بات نہیں کررہا آپ خاموش رہے  میں وزیر اعظم سے بات کررہاہوں۔

پرویز خٹک نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا رویہ یہی رہا تو ہم آپ کو ووٹ نہیں دے سکتے،آپ کو وزیر اعظم ہم نے بنوایا ، خیبر پختونخواہ میں گیس  پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کررہے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔

پرویزخٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے، لیکن عمران خان نے دوبارہ واپس بلوالیا،جس کے بعد دوبارہ سے اجلاس جاری ہے۔