جمشید عمر کرکٹ ، فراز کی سنچری ، پاکستان کلب سیمی فائنل میں

270

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کرکٹ کلب نے محمد حْسین کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان نے محمد حْسین کرکٹ کلب کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی محمد حْسین کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.3اوورز میں 187 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی صرف سید فراز علی ہی پاکستان کرکٹ کلب کی بولنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 9 چوکّوں اور 5 چھکوں کی مدد سے صرف 83 گیندوں پر شاندار سنچری 100 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عدیل ملک نے 17 رنز اسکور کیے پاکستان کرکٹ کلب کی جانب سے فواد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا جبکہ رضا الحسن نے 25 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 188 رنز 21.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا عماد عالم نے 6 چوکّوں اور4 چھکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے ، صائم ایوب نے 13 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 گیندوں پر 71 رنز اسکور کیے۔ جبکہ ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے 22 رنز اسکور کیے محمد حْسین کرکٹ کلب کی جانب سے نوید احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔