سکھر ، نیب پراسیکیوٹرز کی تقرریوں کے خلاف پٹیشن دائر

296

سکھر (نمائندہ جسارت) نیب پراسیکیوٹرز کی تقرریوں کے خلاف پٹیشن دائر، ایڈووکیٹ نصراللہ سولنگی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کر دی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت دائر پٹیشن پر9 فروری کو سماعت کرے گی، درخواست میں وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب، ڈائریکٹر سکھر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ تعینات کیے گئے پراسیکیوٹرز میں چار ایسے ہیں جو بغیر قانونی تقاضوں کے تعینات ہوئے ہیں۔ تعینات کیے گئے پراسیکیوٹرز انتہائی جونیئر وکیل ہیں، تعیناتی میں سینئر وکیل امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے ۔