پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہے عوام کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے ، سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کے مکینوں کے مسائل ہمارے مسائل انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پنو عاقل پی پی کے سنئیر رہنما سلیم غنی کلوڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ملاقات میں پنو عاقل پی پی کے سنیئر رہنما سلیم غنی کلوڑ نے سید خورشید احمد شاہ کاپنو عاقل کوک میونسپل کمیٹی کا درجہ دلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر سید خورشید احمد شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پنو عاقل کے ترقیاتی کام جلد مکمل کر لئے جائینگے اور جو منصوبے منظور کرائے گئے ہیں ان کو جلد شروع کیا جائیگا پنو عاقل شہر پی پی کا گڑھ ہے اور اس میں بسنے والوں نے ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیا ہے انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے ۔