فیصل آباد،63گرانفروشوں پر99 ہزار روپے جرمانہ عائد

321

فیصل آباد میں مہنگی اشیاء خورونوش فروخت کرنے پر 63 دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیاگیا۔

ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزکھانے پینے کی اشیاءمہنگے داموں فروخت کرنے پر63گرانفروشوں کوموقع پر ہی 99 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کو چیک کیااور بعض اشیاءمقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایکشن لیا۔