ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب عوام مہنگائی کی چکی میں پسے گی تو انکا اپنا کورم پورا نہیں ہوگا، انکے اپنے اراکین اس عوام دشمن بجٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔
قومی اسمبلی اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن تقرریں کررہی ہے اور انکی فرنٹ لائن خالی ہیں۔ جو وزیر اٹھتا ہے گالی دینے اور تنقید اور الزام دینے کے لئے اٹھتا ہے۔ انہوںنے کہا ساڑھے تین چار سال ہوگئے آپ بتائیں کیا کیا ہے، چار سال میں مہنگائی بے روز گاری اور قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے، پچھلی حکومت پر الزام دینے کے علاوہ کیا کیا؟،مہنگائی کا طوفان لے آئے ہیں اس لئے اس بجٹ کا کوئی حصہ نہیں بننا چاہتا ،وہ جو کورم پورا نہیں کرسکتے وہ بجٹ کیا پاس کریں گے۔