چین میں ذیابیطس کے مریض مئی سے کم قیمت ادویات حاصل کریں گے

304

چین میں رواں سال مئی سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اوسطا 48فیصد کمی کا آغاز کیا جائے گا۔

ملک کے سنٹرلائزڈ ڈرگ پروکیورمنٹ پروگرام کی جانب سے منتخب کردہ عام استعمال ہونے والی تقریبا 40 انسولین پروڈکٹس پر قیمتوں میں کٹوتی نومبرسے لاگو ہوگی۔ بڑی مقدار میں خریداری کے طریقہ کار کے تحت اب تک ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائپرلیپیڈیمیا، دائمی ہیپاٹائٹس بی اور دیگر دائمی یا عام بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے، جس میں ادویات کی قیمتوں میں اوسطا 53 فیصد کمی کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق، اس سے گزشتہ سال کے آخر تک ادویات کی لاگت میں اندازا 260 ارب یوآن (تقریبا 40 ارب 84 کروڑ امریکی ڈالر)کی بچت ہوئی جس سے فارماسیوٹیکل اداروں کی تحقیق اور ترقی پر زیادہ توجہ دینے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔